اوگی کے علاقے کٹھاٸی میں غیرت کے نام پر دو افراد قتل کر دیئے گئے جبکہ خاتون کے اندھے قتل کی گتھی سلجھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق تاج محمد ولد احمد خان نے اپنی بہو مسماة لاریب بی بی زوجہ علی اصغر اورکامران ولد مسکین نامی نوجوان کو اپنے گھر میں ایک ساتھ دیکھ کر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ تھانہ اوگی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے دہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ادھرمانسہرہ کے تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود دوگہ سنگری میں قتل ہونے والی خاتون کےاندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا، قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا جن میں حویلیاں اور دوگہ کے رہائشی ملزمان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود میں 22 اکتوبرکو مسمات (م) کو قتل کردیا گیا تھا اور جس کا مقدمہ نامعلوم افراد کےخلافدرج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا خاوند کامران ولد محمد عرفان سکنہ حویلیاں اور عابد ولد راجہ الطاف سکنہ دوگہ شامل ہیں ،پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
