اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکل بکوٹ کی محرومیوں کے ازالے کیلیے بھرپور جدوجہد کروں گا۔سردار شجاع

af0a9d5b 88ec 411c a5f3 4ce6a6aaa5e8

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )مئیر ایبٹ آباد نے  کہا ہے کہ سرکل بکوٹ کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔ نتھیاگلی بکوٹ روڈ کی صفائی، بکوٹ بنیادی مرکز صحت میں سٹاف کی کمی فوری دور کی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار سردار شجاع نبی مئیر ایبٹ آباد نے اپنے دفتر میں تحصیل ممبر ویلج کونسل لونگال ارشد محمود کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔اس موقع پر چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ شریف حسام جمشید عباسی، چئیرمین ویلج کونسل دروازہ وسیم عباسی، چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ 2تاج عباسی ،چئیرمین سردار گلفام ودیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر حسام جمشید عباسی اور  تاج عباسی کے توجہ دلانے پر سردار شجاع نبی نے محکمہ صحت سی این ڈبلیو ،گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کو فوری ہدایات  بھی جاری کیں اور کہا کہ گلیات سرکل بکوٹ کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات اور بھرپور کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان تحریک انصاف  عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے چئیرمین وسیم دلدار عباسی نے ویلج کونسل لونگال سے کسان کونسلر و ممبر تحصیل کونسل ارشد محمود کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر کہا کہ  اس سے یونین کونسل پلک میں ہماری جماعت مزید مضبوط ہوگی اور ہم نئے آنے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481