اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خواب …

bd3539b3 eaf6 4f7d a424 04dbb92b104c

خوابFB IMG 1665815402974
۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنی متاع عمر اگر ہے تو خواب ہیں
اک خواب۔۔۔۔۔۔۔۔
معرفت سے بھری اک نظر کا خواب
اک خواب۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر دل کی حسیں رہگزر کا خواب
اک خواب۔۔۔۔۔۔۔۔
بے گھروں کے لیے اپنے گھر کا خواب
جن میں نہ ڈر ہو کوئی
انھی بام و در کا خواب
آزادیوں کا
جراتوں کا، بال و پر کا خواب
اک خواب۔۔۔۔۔۔۔۔
تیرہ شب کو نگلتی سحر کا خواب
اپنی دعا میں
آخرش، مولا! اثر کا خواب
اپنی متاع عمر تو بس ایسے خواب ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
راشد عباسی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481