اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد کے دور افتادہ سکولوں پر خصوصی توجہ دوں گا، ڈی ای او

7372f8c7 ebe7 4ca1 9406 869bee9f4299

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد ملک تنویر نے کہا ہے کہ
سرکل بکوٹ سمیت ضلع ایبٹ آباد کے دور دراز علاقوں کے سکولوں پر خصوصی توجہ دے کر  ان کے مسائل حل کروں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد ملک تنویر کرتے ہوئےکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ ہائی سکول بکوٹ میں سٹاف کی کمی  دورکرنے کے لیے فوری طور پر کلرک تعینات کیا اور دوسری پوسٹوں پر اپنے سٹاف سے مکمل بریفنگ لی اور کہا کہ میں جلد بکوٹ کا دورہ کرکے سکول کے دیگر مسائل فوری حل کروں گا اس موقع پر چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ شریف حسام جمشید عباسی سنئیر وکیل سردار حسیب عباسی ایڈوکیٹ نوید اکرم عباسی ۔غیر سرکاری تنظیم ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر کے عبدالسلام مقصود زمان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد ملک تنویر کو سکولوں میں پڑھائی کی سہولیات اور آگہی مہم کے حوالے سے بتایا ،جس پر ڈی ای او ایبٹ آباد ملک تنویر نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ نظام تعلیم میں گریڈ سسٹم کی دوڑ میں تعلیم پھیچے رہ گئی ہے اور  گریڈ آگے نکل گئے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر  شرح خواندگی بڑھنے کے ساتھ جرائم کی شرح بھی  تیزی سے بڑھی ،ھمیں بچوں کی نصابی سرگرمیاں کے ساتھ تربیت کی سخت ضرورت ہے۔ انھوں نے یقین دھانی کرائی کہ ایبٹ آباد دور دراز علاقوں میں تعیلمی ضروریات پوری کرنے کے لیے میں خود جاکر وہاں کے لوگوں کو اور اپنے سٹاف کو بتاؤں گا ، ہم مل کر اپنے مستقبل کے ہونہاروں کو سہولیات دیںگے ۔ چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ شریف حسام جمشید عباسی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد ملک تنویر کا شکریہ ادا کیا اور بکوٹ کے دورے کی دعوت دی ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481