اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں کانووکیشن کل ہو گا

download 1

ایبٹ آباد ( کوہسار نیوز) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں کانووکیشن تقریب کل 25 اکتوبر2022کو منعقد ہوگی ،جس میں تعلیمی سال 2021اور سپرنگ 2022میں 1200سے زائد فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو ڈگریاں اورپوزیشن ہولڈرز کو میڈلز دیئے جائیں گے۔ تقریب میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹرتبسم افضل خصوصی طورپر شرکت کریں گے۔

کانووکیشن کی تقریبات دوحصوں پر مشتمل ہونگی۔ پہلی تقریب صبح 9بجے شروع ہو کر دوپہر12بجے تک جاری رہے گی جبکہ دوسری تقریب بعد از دوپہر شروع ہو کر سہ پہر کو اختتام پذیر ہوگی۔ ڈائریکٹر کامسیٹس ایبٹ آباد پروفیسر ڈاکٹرمحمدمعروف شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ فارغ التحصیل طلبہ ان کے والدین اور مہمانوں کے لئے شایان ِشان انتظامات کیے جائیں گے ڈائریکٹر کامسیٹس ایبٹ آباد نے اعزاز حاصل کرنے والے طلبہ کو ان کے تعلیمی سفر کی کامیاب تکمیل پرمبارک باد دی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کامسیٹس یونیورسٹی میں اخلاق اور کردار کے زیور سے بھی آراستہ کرنے کاخصوصی اہتمام کیا جاتاہے۔ انہوں نے والدین کی بھی تعریف کی جنہوں نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لئے بین الاقوامی معیار کے اعلیٰ تعلیمی ادارے کا انتخاب کرکے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ 25اکتوبر2022کو منعقد ہونے والے کانووکیشن میں کل1200سے زائد طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تعلیمی سفر کے دوران نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے 48طلبہ کو گولڈ، سلور اور براؤنز میڈلز عطا کئے جائیں گے۔ ان تقریبات کی خاص بات یہ ہے کہ 24ریسرچ سکالرز کوتمام ضروریات پوری کرنے پر پی ایچ ڈی کی اعلیٰ ترین ڈگری سے نوازا جائے گا۔  یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق صبح کی تقریب میں 622 طلبہ و طالبات اور ان کے علاوہ ان کے والدین کو مدعو کیا جائے گا۔ جبکہ بعد از دوپہر کی تقریب میں 588طلبہ و طالبات، انکے والدین اور مہمان شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کوخاص انداز میں سجانے کاہتمام کیا گیا تاکہ ان تقریبات کو طلبہ و والدین کے لئے یاد گار بنایا جاسکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481