اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دریا گلی کے مقام پر سکول بس حادثے کا شکار، ڈرائیور جا ں بحق

86254942 bdff 49f9 9976 422166f3f55b

گجرات سے طلبہ و طالبات کو پکنک کیلئے لانے والی سکول بس مری ایوبیہ روڈ دریاگلی کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی،

حادثے کے نتیجے میں  بس ڈرائیور موقع پر جان بحق  ہو گیا جبکہ  متعدد افراد زخمی ہو گئے جن  میں زیادہ تر طالبات بتائی جاتی ہیں۔۔سکول کی زخمی بچیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مری شفٹ کیا جارہا ہے۔

مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد موقع پر فراہم کی اور زیادہ زخمی ہونے والی بچیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں بس دیوار سے جا ٹکرائی اور پھر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں بارہ طلبہ اور پرنسپل سمیت چار استذہ زخمی ہو گئے۔ بعد میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق زخمی پرنسپل زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔

حادثے کے موقع پر دریا گلی اور گرد و نواح کے مقامی لوگوں نے مدد اور ایثار کا بے مثال مظاہرہ کیا اور اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کرتے رہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481