Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایم این اے صالح محمد محافظوں سمیت اڈیالہ جیل منتقل

ca3b50f9 cfe2 49c2 920c adf6b8370013

آئی جی اسلام آباد نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کے ساتھ عام مجرموں جیسا سلوک کرنے پر متعلقہ پولیس افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔ واضح رہے کہ صالح محمد کو ان کے محافظوں سمیت گزشتہ روز اس وقت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے سے حراست میں لیا گیا تھا جب ان کے ایک پولیس محافظ سے گولی چل گئی تھی۔ مذکورہ پولیس اہلکار کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے جس نے حراست میں لیے جانے کے بعد مبینہ طور پر تحریک انصاف کے حق میں نعرے بازی بھی کی اور کہا کہ وہ عمران خان کے لئے جان دے سکتا ہے ۔ ہفتے کے روز عدالت نے صالح محمد ،ان کے گن مین تصدق حسین اور شاہزیب کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ مانسہرہ سے منتخب ایم این اے صالح محمد سواتی اور ان کے محافظوں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

d5b02abd 2781 4e8c 999f e7d3a0e8734bایم این اے صاؒح محمد کے خلاف درج ایف آئی آر کا عکس

دوران حراست پولیس نے صالح محمد کے گلے میں عام مجرموں کی طرح نیم پلیٹ ڈال کر تصاویر بنائیں جن پر جرم کی نوعیت وغیرہ درج ہوتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481