Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بچے سے زیادتی کا معاملہ ۔۔کیڈٹ کالج مری کے پرنسپل کی وضاحت آگئی

2c69bb02 810e 4a8a b076 1e4c2094ce50

کیڈٹ کالج گھوڑا گلی میں پیش آنے والے واقعے پر پرنسپل پروفیسر آفتاب احمد نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ساتویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کو انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت قرار دیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے ۔ اپنے ویڈیو بیان میں پروفیسر آفتاب احمد نے کہا کہ کالج کے سب بچے میرے لیے برابر ہیں۔ کیڈٹ کالج مری ایک مقدس درس گاہ ہے، جو گزشتہ 20 برس سے تعلیمی خدمات انجام دے رہی ہے اور اس کے اندر کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی اور مذموم حرکت کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جن بچوں پر الزام لگایا گیا ہے ان کی طبی رپورٹ آنے کے بعد اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو ان کے خلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہیے تاہم اگر ایسا نہیں ہوتا تو انہیں بھی انصاف ملنا چاہیے ۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے پولیس اور متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔ آفتاب احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہم مظلوم بچے کے ساتھ کھڑے ہیں ، جہاں تک اس الزام کا تعلق ہے کہ پرنسپل نے واقعے کو دبانے کی کوشش کی ، یہ سراسر غلط ہے کیونکہ بچہ ہنسی خوشی چھٹی لے کر اپنے والدین کے ساتھ گیا تھا تھا، اس حوالے سے نہ تو کوئی زبانی اور نہ تحریری شکایت کالج انتظامیہ کے علم میں لائے گئی۔
پرنسپل کا مزید کہنا تھا کہ کالج کے اندر کیمروں کا مربوط سرویلنس نظام موجود ہے جس کی موجودگی میں اس قسم کا جرم سرزد کرنا آسان نہیں تاہم تحقیقات کے نتیجے میں جس پر بھی جرم ثابت ہو گا اس کے خلاف بھرپور کارروائی کی حمایت کریں گے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481