اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوہسار یونائیٹڈ فرنٹ کے تحت پھگواڑی میں گرینڈ عوامی جرگہ

adad169f ff4c 4815 b750 5cbad1d62f92

کوہسار یونائیٹڈ فرنٹ کے زیر اہتمام پھگواڑی بازارمیں یونین کونسل پھگواڑی کے مسائل کے حوالے سے ایک عوامی جرگے کا اہتمام کیا گیا۔جرگے میں محمد سفیان عباسی،راجہ مہتاب خان ،معروف تاجر راہنما و سماجی شخصیت راج محمد عباسی، نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔دیگر مقررین میں سجاد الحسن عباسی،عقیل عباسی،شکیل عباسی،غلام فاروق عباسی، مفتی مظہر صاحب،راحیل قادری،نوید عباسی، راجہ جنید خان،واجد سمندری، چوھدری اللہ دتہ،زاھد عباسی،شامل تھے۔

تقریب میں معززین علاقہ،تاجر برادری اور ٹرانسپورٹر حضرات ،اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کوہسار یونائیٹڈ فرنٹ  کی قیادت نے نمب جنڈالی روڈ کی اپنی مدد آپ تعمیر کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر رہنما کوہسار یونائیٹڈ فرنٹ اور معروف کاروباری و سماجی شخصیت راج محمد عباسی صاحب نے اپنی طرف سے 50 لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔محمد سفیان عباسی نے بھی اپنا حصہ شامل کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ راج محمد عباسی اور راجہ مہتاب خان  کے ساتھ مل کر جنڈالی روڈ کو مکمل کریں گے۔یاد رہے  کہ راج محمد عباسی نے نمب و پھگواڑی کے لیے بہت سے بورنگ کے منصوبے خود مکمل کروائے ہیں۔

8a90b996 fd43 4956 8edd d65901d6b490محمد سفیان عباسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

اس موقع پر محمد سفیان عباسی نے اعلان کیا کہ رفاہ ڈویلپمنٹ فورم کے پلیٹ فارم سے پھگواڑی کو پانی کی فراہمی کی کوشش کی جائے گی۔غلام فاروق عباسی نے بتایا کہ الخدمت فاونڈیشن صاف پانی کی فراہمی کے لیے22 بورنگ پھگواڑی میں کرواچکی ہے
جرگے کے اختتام پر سجاد الحسن عباسینے قرارداد پیش کی جس کی اہلیان علاقہ نے مکمل تائید کی۔جرگے کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ
شرکائے جرگہ مشرقی مری/ لوئر مری کی پسماندگی کے خلاف کوہسار یونائیٹڈ فرنٹ کی کاوشوں کو قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں اور محمد سفیان عباسی کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے اس اعلامیہ کی تائید کرتے ہیں کہ

*  وفاقی و صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ یونین کونسل پھگواڑی،بالخصوص نمب رومال کو پانی فراہم کیا جائے
*نمب رومال کھپدر روڈ کو ازسرنو تعمیر کر کے اسے کیرج وے بنایا جائے
*مری کی تمام یونین کونسلز جہاں گیس فراہم نہیں کی گئی اور بالخصوص پھگواڑی کو فوری گیس فراہم کی جائے
*پھگواڑی کو ٹاون کمیٹی کا درجہ دیا جائے
*بریتی (لب جہلم ) میں عالمی معیار کا کھیلوں کا میدان بنایا جائے۔
*پھگواڑی سکول کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا جائے۔
*پھگواڑی ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے۔
*مری ٹورازم فورس میں پھگواڑی کے نوجوانوں کو روزگار دیا جائے
*بریتی کو پکنک سپاٹ ڈیکلیئر کر کے بھوربن تک چیئر لفٹ لگائی جائے
*دھلہ اوسیاہ روڈ کو فوری تعمیر کیا جائے
*دھلہ ،دانوئی روڈ کو فوری تعمیر کیا جائے
*بریتی میں سمال ڈیم بنایا جائے
۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481