ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
ہزارہ پولیس میں اعلٰی سطح پر تبادلوں کا جھکڑ چل گیا ۔
اس حوالے سے جاری کردہ احکامات کے مطابق ایبٹ آبادکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان کو بہترین خدمات کے عوض ترقی دے کر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن تعینات کر دیا گیاِ ہے ۔
ان کی جگہ عمر طفیل کو ڈی پی او ایبٹ آباد تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ہزارہ میر ویئس نیاز کا تبادلہ اسلام آباد کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ذیشان اصغر ڈی آئی جی ہزارہ تعینات کئے گئے ہیں ، ان تمام تبادلوں کے نوٹی فیکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔
