راولپنڈی کی صادق آباد پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئےچار افراد کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب
نامزد اشتہاری مجرم کو گرفتارکر لیا۔
ملزم یاسر رشید نے ساتھیوں سے مل کر پرانی دشمنی کی بنیاد پر 2019میں فائرنگ کر کے چارافراد کو قتل اور 11 کو زخمی کردیاتھا،مقتولین میں عبداللہ، نسیم، حمزہ اور اشتیاق شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں غلام نبی،جہانگیر،غلام مصطفی،ناصر علی،رشید،حیدر،شاہ زیب، سلیم،شہریار اورزاہدشامل ہیں،
مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل عرصے سے روپوش تھاجسے صادق آباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے گرفتار کیا،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا ہے کہ
اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے
