اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

توشہ خانہ خان کو لے ڈوبا ۔۔ عمران خان 5 سال کیلئے نااہل قرار

imran khan

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پانچ سال کے لئے نااہل قرار دے دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے جمعہ کو متفقہ فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، عمران خان کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب درست نہیں تھا، عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں،لہٰذا ان کی قومی اسمبلی کی نشست کو خالی قرار دیا جاتا ہے۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فوری طور پر اسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
فواد چودھری نے اپنے فوری ردعمل میں کہا کہ یہ فیصلہ 22 کروڑ عوام کے منہ پر طمانچہ ہے۔۔ انہوں نے عوام اور تحریک انصاف کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ باہر نکلیں اور یہ فیصلہ تبدیل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481