اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری کے نجی کالج ہاسٹل میں طالب علم سے زیادتی، 2 ملزم گرفتار

e178b72d 9721 436a bb37 bcf1aab81750

مری کے نجی کیڈٹ کالج ہاسٹل میں  ساتویں جماعت کے طالب علم سے زیادتی کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان  کو گرفتارکر لیا گیا،

ایس پی کوہسار کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسن اور سعود شامل ہیں،

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اسلحے کی نوک پر نجی کالج کے  ہاسٹل میں لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا،

راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،

واقعہ کیسے پیش آیا؟ ایف آئی آر کیا کہتی ہے ؟

مری  کے علاقے بوہڑ گراں  میں واقع نجی کیڈٹ  کالج میں لاہور کے رہائشی 12 سالہ طالب علم کے ساتھ دوسرے شہر سے آئے ہوئے رہائشی حسن آفریدی ، شاہ نواز ، تیمور اور سعود کی طرف سے کالج کے اندر رات گئے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کیڈٹ کالج میں  ساتویں جماعت میں ذیر تعلیم لاہور کے رہائشی بارہ سالہ طالب علم کے بیان کے مطابق اچانک رات گئے میرے کمرے میں حسن آفریدی ، شاہ نواز ، تیمور اور سعود داخل ہوئے، ملزم سعود نے مجھے جگایا، اُس نے اپنے  ہاتھ میں  موجود پستول تیس بور پستول دکھاتے ہوئے دھمکی دی  کہ اگر شور مچایا  تو جان سے مار دون گا، جبکہ تیمور نے میرے گلے پر ہاتھ رکھ کر مجھے دبائے رکھا جبکہ باقی دونوں ملزمان حسن آفریدی اور شاہ نواز نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر کالج یا اپنے گھر میں کسی کو بتایا تو جان سے مار دین گے۔

12 سالہ طالب علم نے بتایا کہ صبح ہوتے ہی میں نے اپنے کیڈٹ کالج کے پرنسپل کو بتایا کہ میرے ساتھ رات کو یہ واقعہ پیش آیا تو پرنسپل نے بھی مجھے سختی سے  ڈانٹتے ہوئے خاموش رہنے  پر زور دیا اورکہا کہ خاموش رہو اگر یہ بات اپنے گھر میں یا کسی اور سے کی تو میں تمہیں کالج سے نکال دون گا ۔

ایف آئی آر میں متاثرہ بچے کے والد نے بیان دیا کہ وہ لاہورکارہائشی ھےاور اپنے 12 سالہ بیٹے کو مری کیڈٹ کالج گھوڑا گلی میں داخل کروارکھا ہےجو کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے. 16 اکتوبر کو بیٹے سے فون پر بات ہوئی تواس نے رونا شروع کردیا.بار بار دریافت کرنے پر بیٹے نے کچھ نہ بتایا تو بیٹے کو لے کر گھرآگیا. بیٹاانتہائی خوف زدہ اور سہماہوا تھا۔کچھ دیر بعدحواس بحال ہونے پر اس نےبتایا کہ 10 اکتوبر کی رات ہاسٹل کے کمرے میں سورہا تھا کہ حسن آفریدی، شاہنواز تیموراور سعود مسلح حالت میں آئے ان میں سے سعودکے ہاتھ میں پستول تھا جس نے مجھے جگایا اور تیمور نے میراگلا دبائے رکھا ،دیگر دو ساتھیوں حسن آفریدی اور شاہنواز نے مجھےزبردستی زیادتی کا نشانہ بنایااورکسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں بعد ازاں بیٹے نے تمام واقعہ پرنسپل کو بتایا تو پرنسپل نے بھی ڈانٹ ڈپٹ کر کے اسے چپ کرادیا اور دھمکی دی کہ کسی سے ذکر کیاتوکالج سے نکال دوں گا۔

 

پولیس پارٹی پر پتھراؤ

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او مری محمد اسلم اور اُن کی ٹیم موقع پر پہچی تو طلباء کی طرف سے  مزاحمت کی گئی اور پولیس پر پتھراوُ اور گالم گلوچ  کی گئی جس کے بعد پولیس کی مزید نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، بعد ازاں دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات جب پولیس ٹیم واقعے سے متعلق تفصیل  دریافت کے لیے کالج پہنچی تو انتظامیہ و طلبہ نےپولیس ٹیم کو کمرے میں بند کر کے  باہر پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ شروع کردی، جس سے پولیس وین کے شیشے ٹوٹ گئے۔ بعد ازاں ایس پی کوہسار فیصل سلیم نے موقع پر پہنچ کر پولیس ٹیم کی گلوخلاصی کرائی۔

ہنگامی صورت حال کے پیش نظر راولپنڈی سےایلیٹ فورس و دیگر نفری بھی طلب کی گئی۔ مزاحمت و پتھراؤ کرنے پر کالج کے ایڈمن آفیسر سمیت 9نامزد افرادودیگر طلبہ کے خلاف الگ سے بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق ساتویں جماعت کے طالب سے زیادتی کرنے کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان حسن آفریدی اور سعود آفریدی کوگرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ متاثرہ بچے کا میڈیکل کرانے کے لیے ہسپتال پہنچ دیا گیا دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

انصاف دلایا جائے۔ والد کی فریاد

واضح رہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والے 12 سالہ طالب علم کے والد  نے اپنی مدعیت میں پولیس چوکی تریٹ میں واقعے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ مظلوم والد نے مطالبہ کیا ہے کہ  ملزمان کو سخت ترین  سزا دی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ متاثرہ طالب علم اور اُس کے والد نے وزیرِ اعظم  ، وزیرِ اعلٰی پنجاب ، چیف جسٹس آف پاکستان اور آئی جی پنجاب سے بھی واقعہ کا فوری نوٹس لینے اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واقعہ کی خبر علاقہ بھرمیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی مری کے عوامی۔سیاسی۔سماجی۔کاروباری اورمذہبی حلقوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مڈکورہ کالج کی انتظامیہ کے خلاف بھی سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481