اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

محکمہ ہائی وےمری کی بھرتیوں میں مقامی نوجوان نظرانداز

5dd7cae7 2d3f 43e8 a147 aeb8df34bc3d

محکمہ ہائی وے سب ڈویژن مری میں چندروزقبل سکیل ایک سے 4 سکیل تک 73 نئی بھرتیاں کی گئی ہیں جن میں سے چند ایک کے سواتمام بھرتیاں مری کے باہر سے کی گئی ہیں جسے مری کے مقامی لوگوں کے ساتھ ناانصافی  قرار دیا جا رہا ہے، سینئر صحافی اور کوہسار یونین آف جرنلسٹس کے صدر اورنگزیز عباسی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اداروں میں بھرتیوں کے معاملے میں  مقامی لوگوں کی مسلسل حق تلفی کی جارھی ھے مگرعوامی نمائندگان اورسیاسی جماعتوں کے عہدیداراں اور رہنما ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ناانصافی کے خلاف بھرپور آواز نہ اٹھائی گئی تو مری  کے بے روزگار نوجوانوں میں مایوسی بڑھے گی۔لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ  منتخب نمائندے اورسیاسی لیڈراناس اہم ترین مسئلے پر توجہ دیں اورمری کے تمام سرکاری اداروں میں مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیئے جائیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481