اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری سے تعلق رکھنے والا نعمان عباسی راولپنڈی میں قتل

569cae70 0ad8 498b ba78 8037049c1131

راولپنڈی کے تھانہ ائیر پورٹ کی حدود میں  بیٹے کو قتل اور باپ کو شدید زخمی کر دیا گیا ۔مقتول نعمان عباسی کا تعلق نیو مری کے علاقے سے تھا تاہم ان کا خاندان طویل عرصے سے راولپنڈی میں مقیم ہے۔

اس حوالے سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق نعمان عباسی اور اس کے والد گل فراز عباسی  ایک مقدمے کے سلسلے میں راولپنڈی کی ایک عدالت میں پیشی کے بعد واپس آرہے تھے کہ پرانے ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں  گھات لگائے ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 28 سال نعمان عباسی  موقع پر جاں بحق جبکہ اس کے والد  گل فراز عباسی شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ  ہے جس میں مقدمے کا دوسرا فریق ملوث بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نعمان کا اس مقدمے سے بھی کوئی تعلق نہیں تھا جس میں نامزدگی کی وجہ سے وہ پیشیاں بھگت رہا تھا، اسے جان بوجھ کر دشمنی کی بنیاد پر نامزد کیا گیا تاکہ اس کا کیریئر تباہ ہو جائے اور گذشتہ روز  بالآخر وہ اپنی زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔ وہ طویل عرصے سے ملازمت کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھا تاہم مقدمے بازی کی وجہ سے اس کی واپسی ممکن نہیں ہو سکی۔

بدھ کی شب نعمان عباسی کی میت پنڈوڑیاں اسلام آباد میں واقع اس کے گھر لائی گئی تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔ نعمان کی شادی دو برس قبل ہوئی تھی اور اس کے بیٹے کی عمر صرف سات ماہ بتائی جاتی ہے۔ نعمان کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات صبح گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481