ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
امارت وقیادت پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کی پرخار وادی ھے میرا راستہ مکہ مدینہ منورہ کا ہے جبکہ موجودہ دور میں سیاسی قافلوں کے راستے امریکہ یورپ کی طرف جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نومنتخب امیر ضلع جماعت اسلامی ایبٹ آباد عبدالرزاق عباسی نے اپنی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب میں کیا، واضح رہے کہ عبدالرزاق عباسی تیسری مرتبہ ضلعی امیر منتخب ہوئے ہیں۔
اس موقع پر عبدالرزاق عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت حقیقی معنوں میں اسلامی تحریک اور اسلام کی ترجمان ھے ۔ایبٹ آباد کے عوام اور جماعت اسلامی کے کارکن ھمارا ساتھ دیں تو نہ دفتر شہر سے باہر منتقل ہوں گے اور نہ تھانے ڈپٹی کمشنر اور واپڈا کے دفاتر عام لوگوں کےلیے بند ہوں گے۔ کراچی میں حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ہزاروں لوگ نکل آتے ہیں ۔عبدالرزاق عباسی نے کہا کہ میں اپنی زندگی عوامی خدمت اللہ کے دین کی خاطر گزار کر صحابہ کرام کی عملی تفسیر بننا چاہتا ہوں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی جماعت ھے جو اقامت دین کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کررہئ ھے اور اس پر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم بھی اعتماد کرتےہیں جس کی حالیہ مثال ایک مثال یہ ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے سیلاب متاثرین کے لیے الخدمت فاونڈیشن پر اعتماد کیا ۔جماعت اسلامی پاکستان واحد جماعت ھے جس میں مکمل جمہوریت ھے اس کی مثال کل کے امیر ضلع ساجد قریش عباسی آج عام رکن ہیں ۔
اس موقع پر سابق امیر ضلع ساجد قریش عباسی نے کہا کہ ھم نومنتخب امیر ضلع جماعت اسلامی ایبٹ آباد عبدالرزاق عباسی کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور انکی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے عوام میں ہوں گے ۔عبدالرزاق عباسی سے حلف نائب امیر خیبر پختون خواہ عبیدالرحمن عباسی نے لیا ، اس موقع پر معروف ماہر تعلیم اور سابق امیر جماعت اسلامیہ ایبٹ آباد سعید عباسی اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔آخر میں دین کی سربلندی پاکستان کی بقاء کےلیے خصوصی دعا کی گئ ۔
