اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کی تاریخ کے پہلے پنجاب ڈیمنشیا پلان کا آغاز

CM Punjab 1 17
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا شعبہ صحت میں ایک اوراحسن اقدام سامنے آیا ہے۔وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے پنجاب ڈیمنشیا پلان کا آغاز کر دیا۔وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب ڈیمنشیاپلان کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ومیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب ڈیمنشیاپلان کی بک وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو پیش کی۔وزیراعلیٰ  نے کہا کہ ڈیمنشیاکے بارے میں عالمی اعداد وشمار فکر انگیز ہی نہیں بلکہ تشویشناک ہیں۔ڈیمنشیا کا مرض پاکستان میں بھی بڑھ رہا ہے۔بزرگوں کو اس مرض کا علم نہیں ہوتا۔بڑھتی عمر کے ساتھ ڈیمنشیا کے مرض سے یاداشت چلی جاتی ہے۔ہمیں ڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا بزرگوں کے علاج کیلئے اپنی ذمہ داری نبھانی ہے۔پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں پر ڈبلیو ایچ اوکی معاونت کے ساتھ ڈیمنشیا پلان کا آغاز کیاگیا ہے۔
انہوں نے ڈبلیو ایچ اوکاشکریہ ادا کیاجس کے تعاون سے پنجاب ڈیمنشیاپلان کا آغازکیاگیا ہے۔پاکستان میں اس وقت ڈیمنشیا کے تقریباً4لاکھ مریض ہیں اوران میں روزبروزاضافہ ہورہاہے۔ پریشان کن امر یہ ہے کہ ڈیمنشیاکے 90 فیصد مریضوں کی تشخیص ہی نہیں ہو پاتی۔انہوں نے کہا کہ ڈیمنشیا کا مریض محض خاندان کیلئے ہی نہیں بلکہ سماج کے لئے بھی ذمہ داری بن جاتا ہے۔حکومت پنجاب ڈیمنشیا سے بچاؤ اور علاج کیلئے ڈبلیو ایچ او کے پلان کا حصہ بنی ہے اور پنجاب ڈیمنشیا پلان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے –  پنجاب کا یہ ڈیمنشیا پلان دوسرے صوبوں کیلئے ایک قابل تقلید مثال ہے -ڈیمنشیانہ صرف عالمی سطح کا ایشو بن چکا ہے بلکہ یہ قومی سطح پر بھی ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے -انہوں نے کہا کہ ڈیمنشیا کے تدارک کیلئے خاطر خواہ اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ مریض اور اس کے خاندان کو آگاہی اور معاونت دی جا سکے -مجھے یقین ہے کہ پنجاب ڈیمنشیاپلان کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب ڈیمنشیا پلان کے آغاز پرصوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اوران کی ٹیم کو خراج تحسین کیا۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد، Alzheimer  پاکستان کے صدر ضیاء حیدررضوی،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حسین جعفری اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیمنشیا کے مرض سے عوام کوبھرپور آگاہی دی جائے گی۔ بدقسمتی سے(ن) لیگ کی حکومت بھی ڈیمنشیا کا شکار ہوچکی ہے،ان کا علاج بھی کریں گے اوردوائی بھی مفت دیں گے۔ میں نے 6باروفاقی حکومت کو کہا کہ پنجاب کے پاس گندم نہیں۔وفاقی حکومت نے سندھ اوردیگر صوبوں کو گندم دی لیکن پنجاب کو نہ گندم دی نہ ہی امپورٹ کرنے کی اجازت۔ڈیمنشیاکا شکاروفاقی حکومت ہر باربھول جاتی ہے۔شہبازشریف پنجاب کے عوام کے ساتھ دشمنی کررہے ہیں۔اگر وفاقی حکومت ہمیں اجازت دے تو ہم گندم خود امپورٹ کرلیں گے۔وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کے 170ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔یہ رقم پنجاب اورصوبے کے عوام کا حق ہے۔شہبازشریف کی حکومت نے یہ رقم روک رکھی ہے۔پنجاب عمران خان کا اپنا صوبہ ہے۔عمران خان کے لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہیں۔شہبازشریف پنجاب سے بدلہ لے رہے ہیں کیونکہ یہاں پر عمران خان اورہماری حکومت ہے۔موجودہ حالات کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔حالات کو اس نہج پر لے جانے کا قصور شہبازشریف کی حکومت کا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481