اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کو ہسار یونائیٹڈ فرنٹ کے نا م سے غیر جماعتی فورم کے قیام کا باضابطہ اعلان

7fda0170 d13c 41ae a038 21dc37c4bacb

 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  مری، کو ٹلی ستیاں،ہزارہ اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد کا مشاورتی اجلاس گذشتہ روز نامور سیاسی و سماجی شخصیت محمد سفیان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہو ا، جس میں بڑی تعداد میں خطہ کوہسارسے کی  نمایاں دینی،سیاسی، سماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شر کت کی،

اجلاس میں راولپنڈی، اسلام آباد میں مری، کو ٹلی ستیاں،ہزارہ اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے افر اد اور ان کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تمام شر کاء کی مشاورت سے کو ہسار یونائیٹڈ فرنٹ کے نام سے غیر جماعتی فورم کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔اس مو قع پر منعقدہ تقریب سے تاجر رہنما راج عباسی، سابق ممبر ضلع کونسل ایبٹ آباد ارشد نواز عباسی اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری عقیل عباسی، مر ی بار کے سابق صدر جلیل اختر عباسی ایڈوکیٹ، ممتاز مذ ہبی اسکالر مولانا فخر السلام سیفی، سجاد الحسن عباسی، صدر یو تھ اسمبلی حنان عباسی، بابر ستی، نسیم عباسی، سردار عبدالشکور، سجاد احمد عباسی، شبیر عباسی، نوید عباسی، محمد نسیم نون، سعید عباسی، حاجی عبدالحمید، انس وقار عباسی،شاہد عباسی، خالد مرزا، شفقت عباسی، شبیر عباسی عبید الرحمن عباسی، یاسر مجید ستی، فیصل عباسی سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شر کت کی۔
شر کاء سے خطاب کر تے ہو ئے محمد سفیان عباسی نے کہا کہ  راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم لاکھوں اہلیان کوہسار گوں ناگوں مسائل کا شکار ہیں ان کے مسائل کے حل کے لیے اس غیر جماعتی فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، انہوں نے اپیل کی کہ تمام لوگ  ہر طر ح کے سیاسی ،علاقائی، خاندانی تعصب اور تعلق سے بالاتر ہوکر عوامی حقوق کی اس تحریک میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، انھوں نے کہا بھارہ کہو، غوری ٹاون، لہتراڑ روڈ، پنڈوریاں اور دیگر علاقے بے پناہ مسائل کا شکار ہیں، اسی طر ح اہل علاقہ گیس، بجلی کے میٹرز کے حصول اور تھانے کچہری کے مسائل اور قبضہ مافیہ کے مظالم کا شکار ہیں، کو ہسار یونائیٹڈ فرنٹ کے پلیٹ فارم سے ہم ان تمام مسائل کے حل کے لیے منظم ہو کر جدو جہد کر یں گے، سفیان عباسی نے اہلیان مری کے حقوق کی جدو جہد بھی جا ری رہے گی مر ی میں گیس اور بلک واٹر سپلائی کے منصو بوں کو پایا تکمیل پہچانے کے لیے بھی عوامی جدو جہد ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے، بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کو سٹے کے ذریعے رکوائے جانے  پر اپنی تشویس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اس منصوبے کو جلد دوبارہ شرو ع کرونے کے لیے عوامی اور قانونی جدو جہد کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

کوہسار یونائیٹڈ فرنٹ کا اعلامیہ

  • اہل کوہسار کے اجتماعی پلیٹ فارم کا نام "کُوہسار یونائیٹڈ فرنٹ” ہو گا
    * یہ اہل کُوہسار، مری، کوٹلی ستیاں اور کشمیر کے لوگوں کا پلیٹ فارم ہو گا
    * راولپنڈی، اسلام آباد بالخصوص بہارہ کہو، لہتراڑ روڈ، غوری ٹاؤن کھنہ پنڈوڑیاں میں اباد اجتماعی مسائل کا شکار عوام کی آواز ضروریاتِ زندگی، تعلیم، صحت عامہ، پارکس، پینے کے صاف پانی، قبرستان کی فراہمی جیسے مسائل کے حل کے لیے کوشش کرے گا
    * رجسٹریوں پر پابندی، میٹرز کی بندش اور دیگر ادارہ جاتی زیادتیوں پر آواز بلند کی جائے گی.
    اداروں اور گینگز کے ظلم و زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کی جائے گی.
    *یونائیٹڈ فرنٹ کے اغراض و مقاصد اور مکمل آرگنائزیشن سٹرکچر کے قیام کے لئے کمیٹی عمل میں لائی جائے گی کچھ نام تجویز کر دئیے گئے ہیں باقی افراد کو شامل کرکے کمیٹی کا اعلان کر دیا جائے گا
    *فرنٹ کے دو آفس کھولے جائیں گے
    *اداروں، میڈیا اور دیگر موثر کوہسارین کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا.
    *نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کی کوشش کی جائے گی.
    *مری کوٹلی ستیاں اور دیگر علاقوں کے اجتماعی مسائل پر آواز بلند کی جائے گی، بالخصوص گیس کی فراہمی، بلک واٹر سپلائی منصوبہ، بڑے ہسپتال کے قیام.
    *بہارہ کہو بائی پاس کو روکنے کی سازش کا ہر سطح پر قانونی اور عوامی سطح پر مقابلہ کیا جائے گا.
    *اجلاس نے متفقہ طور پر محمد سفیان عباسی کو قیادت کیلئے قبول  کرنے کا عزم کیا۔
  • پروگرام سے محمد سفیان عباسی،راج محمد عباسی، سینئر تاجر رہنما، اسلام آباد
    ارشد نواز عباسی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت
    جلیل اختر عباسی، سابق صدر مری بار ایسوسی ایشن،بابر ستی تاجر رہنما
    عقیل احمد عباسی، جنرل سیکرٹری اخبار فروش یونین
    حنان عباسی، صدر یوتھ اسمبلی پاکستان،سجاد الحسن عباسی
    سردار عبد الشکور، غوری ٹاؤن،شبیر عباسی، غوری ٹاؤن
    سجاد عباسی، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت بہارہ کہو ،
    عقائد عباسی، نوید عباسی، نسیم عباسی، عبد الرحمن عباسی، خالد مرزا، شفقت عباسی، یاسر جمیل عباسی، شاید عباسی نائب صدر انجمن تاجران جی نائن مرکز، فیصل عباسی، یاسر مجید ستی، اور دیگر اہل کوہسار نے خطاب کیا
  • 0eff7c2d b909 4861 87c9 2be3e0bc6997 3bc1334e 7426 498e b7f6 a975ac1c2d1a 6ae8e3c6 e796 417e 8306 df19feb0e8fa 6ea20732 64fb 4a22 97d1 439e3105d464 7ae8ee99 1015 4188 8006 e7b3945dcbb2 9e97495b c94e 477e 8279 0fc4c83ae755 31cdf007 ab5c 41b5 8b00 c96e24843d45 51f860b6 aac4 4bce 874f 01fb073392b0 70c34cfb 3153 47be 8b10 0a358fd5d2bd 295f6ca6 c5db 4046 b6b0 2821c3e80832 324f4336 819b 40db 8078 5aa285758687 747ba9ac b915 45a3 a82f 159fa6098643 749b6d38 a8d1 458c 9c6f 7bcad04955d3 897499f6 fbb8 47b5 8155 9ff2c78880ba 10787740 47e5 4664 b217 7d260cd42b53 78303258 b7b7 4fc4 aa9a e5b58d0a4db1 a6c8203d 21a3 4491 b043 5c5eed6dbdc9 a62608b3 ed50 4501 a488 390bcc9e8648 b32194c4 8b8d 4d39 af2b 55ec0c865828 b4974962 75ac 466d ba93 17d987d7ee27 c3b4c9d6 d794 4952 89f1 c183e76d8a66 c34d6046 e6d0 4adf baf8 849c9b8b472f c52e4410 2a7e 47df a725 68708919b0cf c98a1643 9979 48f7 9e6c 7c51615f2536 c7706344 1698 44ac 924d 6c67e4afceb7 ccc21221 0613 4510 a30c 2a14d7b2be27 dab9467f e22c 477d 840f 1800e72e9397 e1f03de6 a49c 4c73 9347 e0780a0911da e7df4146 8fae 4a7a aaac 4befe1cf1465 e55cef13 f120 4683 8112 8766f7ede439 e0902dd3 5b6a 487c 945e 26aeb26b643f ee5716bc b54f 44f1 a15e e85132b19e1e


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481