اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پر سراج الحق کا شدید ردعمل

9b0d5921 3f1a 45b4 aa85 76bfd44b201f 1

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کے دباؤ پر سندھ کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کر دیے،فیصلہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔کراچی سمیت صوبہ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات مقررہ تاریخ  23 اکتوبر کو کروائے جائیں۔ پیپلزپارٹی انتخابات ملتوی کراکے شکست سے بچنا چاہتی ہے۔کروڑوں افراد  سیلاب سے متاثر، حکومت نے بحالی کا تاحال کوئی پلان نہیں دیا، سارا زور بیرون ملک سے ڈالرز حاصل کرنے پر ہے،نہیں معلوم امدادی رقم کہاں جائے گی، امداد کی تقسیم میں کرپشن کا خطرہ ہے، بین الاقوامی ادارے بھی اس سلسلے میں خدشات ظاہر کر رہے ہیں،امداد کی تقسیم کے لیے شفاف نظام تشکیل نہ دیا گیا تو متاثرین کے ساتھ مل کر حکمرانوں کے دفاتر اور محلات کا گھیراؤ کریں گے، حکومت سردی کی آمد سے قبل لوگوں کو چھت فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دستیاب وسائل سے لوگوں کی بھر پور مدد جاری رکھے گی،مکمل بحالی تک متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قوم کو ٹرانس جینڈر قانون پر وفاقی شرعی عدالت میں نادرا کا موقف قبول نہیں،پورے کا پوراقانون بوگس اور غیر اسلامی ہے،صرف 13A ہی نہیں سارے قانون کو تسلیم نہیں کرتے،حکومت جماعت اسلامی کی جانب سے پیش کیا گیا ترمیمی بل منظور کرے،ہماری ترامیم خواجہ سراؤں کے حقوق کی ضمانت فراہم کرتی ہیں، ہمیشہ کمیونٹی کے حق میں آواز اٹھائی،نام نہاد قانون کی آڑ میں فحاشی اور عریانی پھیلے گی، معاشرہ کی اسلامی اقدار سے کسی کو کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے۔ قرآن و سنت کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ،فرسودہ نظام سے چھٹکارہ حاصل کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔جماعت اسلامی ملک میں پر امن اسلامی انقلاب کے لیے جدو جہد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق سندھ کے تین روزہ دورے پر سکھر پہنچے ہیں۔ وہ 19 اور 20 اکتوبر کو جیکب آباد، سکھر، شکارپور،لاڑکانہ، میہڑدادو اور کندھکوٹ میں حکومت سندھ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد میں تاخیر و کرپشن کے خلاف منعقدہ احتجاجی دھرنوں،جلسوں سے خطاب کریں گے۔ وہ سندھ کے سیلابی علاقوں کے چوتھے دورے کے موقع پرمتاثرین سے ملیں گے اور جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی سر گرمیوں کا جائزہ بھی لیں گے۔صوبائی نائب امرا پروفیسر نظام الدین میمن،مولانا حزب اللہ جکھرو اور ضلعی امیر زبیر حفیظ شیخ مقامی میڈیاسے گفتگو کے دوران امیر جماعت کے ہمراہ تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481