اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نشتر اسپتال شعبہ اناٹومی کی سربراہ سمیت 8 افراد معطل

49fe553c 7040 4b08 acdd 985069012945

 

ملتان کے نشتراسپتال  کی چھت پر گذشتہ دنوں لاوارث لاشوں کی بےحرمتی کے واقعے کی تحقیقات کے نتیجے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے بعد غفلت کے ذمہ دارنشتراسپتال کے شعبہ اناٹومی کی سربراہ  ڈاکٹر مریم اشرف اور2 تھانیداروں  سمیت 8 افراد کو معطل کردیا گیا۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری  پرویزالٰہی کی صدارت  میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں نشتراسپتال کے المناک  واقعے سے متعلق ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے  صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد  اسپتال کے شعبہ اٹانومی کی سربراہ پروفیسرڈاکٹرمریم اشرف، ڈاکٹرعبدالوہاب اورڈاکٹرسیرت عباس کوعہدوں سےہٹانے کا حکم دیا جبکہ ان  کے علاوہ نشترمیڈیکل یونیورسٹی ملتان کے تین  ملازمین غلام عباس،محمد سجاد ناصراورعبدالرؤف کو بھی معطل کردیاگیا۔

علاوہ ازیں وزیر اعلٰی پرویز الٰہی نے ایس ایچ اوتھانہ شاہ رکن عالم کالونی عمرفاروق اورایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی سعیدسیال کو بھی معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے غفلت کے مرتکب افراد  کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ کسی بھی صورت میں لاشوں کے ساتھ ایسابرتاؤ قبول نہیں کیا جا سکتا ، ان کا مزید کہناتھا کہ  اس گھناؤنے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481