اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پولیس سے جھڑپ،تحریک لبیک کیخلاف مقدمات درج۔ 34 گرفتار

a88d83de 4e6e 472d ba4d 0a9710a0b88d

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی )حویلیاں میں مذہبی جماعت (تحریک لبیک )کی طرف سے امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے، 33 پولیس افسران اور جوانوں پر فائرنگ اور زخمی کرنے، سرکاری و پرائیویٹ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں و املاک کی توڑ پھوڑ اور نزر آتش اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی، سرکاری ملازمین کو اغواء اور اسلحہ ایمونیشن چوری کرنے پر تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج کر کے 34 افراد  کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے  ایبٹ آباد پولیس حکام کیی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 16 اکتوبر بروز اتوار ایک مذہبی تنظیم نے سعد حسین، مفتی شفیق امینی اور قاری عمیر الزاری کی قیادت میں تقریباً 6 سے سات ہزار افراد پر مشتمل ایک جلوس نکالا ، جس میں چھ ساڑھے چھ سو گاڑیاں شامل تھیں،  یہ تمام لوگ  ایبٹ آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے داخل ہوئے جس پر انتظامیہ کی طرف سے مقامی عمائدین جن میں ڈی آر سی ممبران، امن کمیٹی، علمائے کرام، تاجران،نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مذہبی تنظیم کے رہنماؤں سے مذاکرات کی کوشش کی، لیکن انہوں نے مذاکرات سے انکار کر دیا اور ڈیوٹی پر موجود 33پولیس افسران اور جوانوں کو، فائرنگ، لاٹھیوں، ڈنڈوں، غلیلوں اور  کانچوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا، جبکہ پولیس سمیت دیگر کئی پرائیوٹ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں نزر آتش کر دیں۔ اس کے علاوہ  بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن لے کر فرار ہو گئےجبکہ 5 سرکاری ملازمین کو بھی اغواء کر لیا جنہیں بعد میں بازیاب کرا لیا  گیاتھا۔

اعلامیے کے مطابق اس پر مذہبی جماعت کے رہنماوں کے خلاف تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج  کرتے ہوئے 34 ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ۔تھانہ حویلیاں میں مقدمہ زیر دفعات پی پی سی،324/436/153A/353/365/188/189/147/148/149/341/427 اور 7 اے ٹی اے کے تحت درج کیا گیا ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481