اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لال حویلی خالی کرنے کےحکم پرشیخ رشید کو بندگلی یاد آ گئی

ec5410a8 a2ec 4862 9375 7eb38aa87b8e

لال حویلی خالی کرنے کے حکم پر شیخ رشید کو بند گلی یاد آ گئی ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ حالات بند گلی کی طرف جا رہے ہیں۔ 30 اکتوبر تک بہت کچھ واضح ہو جائے گا ۔حکومت کتنے بھی کنٹینرز لگا لے انقلاب آ کر رہے گا۔

واضح رہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے سات روز کے اندر لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں ضروری کارروائی کے لئے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان نے ڈی سی راولپنڈی کو پولیس کی معاونت فراہم کرنے کے لئے خط بھی لکھ دیا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سات اراضی یونٹس خالی کرانے کیلئے 19 اکتوبر کو پولیس کی مدد درکار ہو گی ۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کے سات یونٹس کی متعدد سماعتیں ہوچکی ہیں جن میں شیخ رشید اور ان کے بھائی سے شیخ صدیق کوئی بھی مستند دستاویز پیش نہیں کر سکے ۔

دوسری طرف راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات بند گلی کی طرف جا رہے ہیں۔ 30 اکتوبر تک بہت کچھ واضح ہو جائے گا ۔حکومت کتنے بھی کنٹینرز لگا لے انقلاب آ کر رہے گا۔
شیخ رشید نے توقع ظاہر کی کہ ضمنی الیکشن کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے ۔ انہوں نے ایک بار پھر عمران خان کو اکسانے کے انداز میں کہا کہ عوام توقع رکھتے ہیں کہ آر یا پار کرو ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلاسکتیں کنٹینرز کی دیواروں کے باوجود انقلاب آ کر رہے گا ۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ کوئی جتنی مرضی ویڈیوزاورآڈیوز لے آئے عمران خان کو کچھ نہیں ہوگا ۔میں عمر کے اس حصے میں بھی عمران خان کے ساتھ ہوں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481