اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سینٹورس مال ڈی سیل نہ کرنے پر ہڑتال کی دھمکی

9dfc461e a3ba 4bb4 a5a9 d158ed5a1bfc

راولپنڈی اسلام آباد کے تاجروں نے سینٹورس مال کو ڈی سیل نہ کرنے کی صورت میں ہڑتال اور احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آتش زدگی کا شکار ہونے والے سینٹورس مال اسلام آباد میں راولپنڈی اسلام آباد کی تاجر برادری کا گرینڈ نمائندہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، راولپنڈی اسلام آباد سمال چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ، آل پاکستان انجمن تاجران ، تنظیم تاجران پاکستان ، ریٹیلرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ، فرنیچر ایسوسی ایشن آف پاکستان اور راولپنڈی اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آل پاکستان انجمن تاجران اسلام آباد کے ترجمان شاہد عباسی کے مطابق اجلاس میں تمام شرکا نے آتشزدگی کے واقعہ پر سی ای او سینٹورس مال اسلام آباد سردار یاسر الیاس خان سے اظہار ہمدردی کیا اور سینٹورس مال اسلام آباد کو اسلام انتظامیہ کی جانب سے بلا جواز سیل کرنے ،تاجر برادری کے ساتھ ظلم و ناانصافی اور ناروا سلوک رکھنے پر سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کے حکومت اور انتظامیہ ظلم اور زیادتی بند کرے اور مال کو فوری طور پر ڈی سیل کیا جائے بصورت دیگر جڑواں شہروں کی تاجر برادری بھرپور اور سخت احتجاج کرنے ، ہڑتال کی کال سمیت مال کو خود ڈی سیل کرنے پر مجبور ہو گی اور اس صورت حال کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ پر عائد ہو گی۔
اجلاس میں بروز پیر دن 3 بجے مشترکہ پریس کانفرنس کے زریعہ حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ کو مال کو ڈی سیل کرنے کی ڈیڈ لائن دی جاۓ گی اور اگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481