اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری کی شاہراہوں پر آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری پریشان

cfeb9960 3996 49e8 9773 4ec3dac8d288 1

مری کی سڑکوں اور شاہراہوں پر آوارہ کتوں کی بھرمار نے سیاحوں اور مقامی لوگوںکا جینا دوبھر کر دیا۔ آوارہ کتوں کے حملوں کے نتیجے میں ملحقہ آباریوں میں کئی لوگوں کے پالتو جانور بھی زخمی ہو چکے ہیں تاہم متعلقہ حکام اس افتاد کے تدارک کیلئے کوئی عملی کارروائی نہیں کر رہے۔
مری شہر کے علاقوں کشمیر پوائنٹ ،پنڈی پوائنٹ ،مال روڈ ،لوئر مال جھیکا گلی کے ساتھ ساتھ گرد و نواح میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے جو آئےروز لوگوں کا نقصان کر رہےہیں مگر انتطامیہ نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے۔ مقامی لوگوں نے کوہسار نیوز کو بتایا کہ اب یہ کتے سکول آتے جاتے بچوں کو بھی تنگ کرتے ہیں۔ لگتا ہے کہ انتظامیہ کسی بڑےحادثے کا انتظار کر رہی ہے۔ عوام نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام اور انتظامیہ اس مسلے کو حل کرنے کے انتظامات کرے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481