اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکی صدر کے بیان پر نواز شریف کا ردعمل بھی آ گیا

dc6980d8 86f5 4b1d 9ace b1790a480f74

 

مسلم لیگ (ن) کے قائد  میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے متنازعہ اور اشتعال انگیز  بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے کے ساتھ ساتھ  اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے،  انہوں نے واضح کیا کہ دنیا کی دیگر آزاد ریاستوں کی طرح پاکستان  بھی اپنی خود مختاری، اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

وضح رہے کہ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے  بھی امریکی صدر کے ایٹمی  ہتھیاروں سے متعلق بیان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ کئی  دہائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان انتہائی ذمہ دار جوہری ریاست ہے۔
انہوں نے کہا کہ  ہمارا جوہری پروگرام مؤثر تکنیکی اور فول پروف کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے زیر انتظام ہے،  پوری دنیا تسلیم کرتی ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت سے متعلق پاکستان نے ہمیشہ نہایت ذمہ دارانہ کردار کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف تین روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف تین روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

یاد رہے کہ قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی صدر کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حوالے سے احتجاج کیلئے امریکی سفیر کو طلب کیا جائے گا اور احتجاجی مراسلہ دیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481