اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

2 1

اسلام آباد(کوہسار نیوز) حکومت نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ، پہلے یہ تاثر عام کیا گیا کہ پٹولیم مصنوعات کی قیمتیں دس سے پندرہ روپے فی لٹر کم کی جا سکتی ہیں تاہم  شام کو وزارت خزانہنے اعلان کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد وبدل نہیں کیا جارہا، بلکہ یہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی سمری میں پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی کی سفارش کی گئی تھی، جبکہ سمری میں ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھانے کا ذکر تھا۔
وزیرخزانہ نے اس حوالے سے کہاکہ میں نے اوگرا کی سمری پر وزیراعظم سے بھی بات کی ہے،ان کی اجازت اور مشورے کے بعد قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت 235روپے 30 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 191روپے83 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186روپے 50 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481