اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پلک ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

440913df ae8d 4580 bc3a 9fe74def3d2e

چودہ اکتوبر 2022 بروز جمعہ خیرہ گلی ایبٹ آباد میں پلک ویلفیئر ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ درود و سلام کے بعد چیف ایگزیکٹو و بانی ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ عنصر حیات عباسی نے تنظیم کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔

انھوں نے کہا کہ ترقی کے لیے ناگزیر ہے کہ تعلیم عام ہو اور معیار تعلیم بلند کیا جائے۔ جنس کے تفاوت کے بغیر لڑکیوں اور لڑکوں کی تعلیم پر بھرپور توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نیز تعلیم بالغاں بھی پلک ویلفیر ایسوسی ایشن کے مقاصد میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ سماج میں مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کا ماحول پیدا کرنا اور منفی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرناہمارا مشن ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات کی لعنت اب دیہات میں بھی عام ہو گئی ہے اس لیے ضروری ہے کہ نئی نسل کو اس سے محفوظ رکھنے کے باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے متعلقہ اداروں اور اہل علاقہ کے تعاون سے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ رفاہی اور فلاحی کاموں کی کی اہمیت مسلم ہے۔ اس سے کم وسائل کے حامل لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔شادی بیاہ کی غیر اسلامی رسومات کی بیخ کنی ضروری ہے۔ اس کے لیے اہل علاقہ کے تعاون سے باقاعدہ شعور بیداری مہم شروع کی جائے گی۔

977d13e6 0d68 40f2 b7ce 17fc457b5527ایڈوکیٹ عنصر عباسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

اس موقع پر تنظیم کے سرپرست اعلیٰ  عاشق عباسی، چیئرمین و صدور جاوید عباسی، شوکت محمود عباسی، الماس عباسی، جنرل سیکرٹری راجہ افریز عباسی اوردیگر ممبران نے مختلف عہدوں پر حلف لیے۔ تنظیم کے دیگر ارکان میں زبیر یوسف عباسی، یاسر اختر عباسی، سجاد احمد، ، حماس سلطان عباسی ، غلام مصطفیٰ عباسی، محمد عثمان، ارشاد احمد، تنویر ولائیت عباسی، محمد رشید عباسی، طالب حسین عباسی، عطاء الرحمٰن، محمد عمران، داؤد فاروق عباسی، وحید الرحمان، محمد شبیر عباسی، معین عباسی، محمد ساجد شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481