اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی۔ ادارے کا اصل کام کیا ہے؟

d305afce 5df5 4148 afaa 24c430ba2a4c

 

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام جون انیس سو ننانوے میں عمل میں آیا۔ اس سے پیشتر ہزارہ ہل ٹریکٹ امپروومنٹ ٹرسٹ کاغذی طور پر موجود تھا۔ جو زیادہ فعال نہیں تھا۔۔ یہ اعلان کیا گیا تھا کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے مقاصد درج ذیل ہیں:

پاکستان کو سیاحت پرور ملک کے طور پر عالمی سطح پر منوانا، پاکستان کے سیاحتی مقامات کی عالمی اور مقامی سیاحتی مارکیٹ میں مارکیٹنگ کرنا، ٹورزم ڈیولپمنٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کو ایک فعال عامل کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہر ممکن حوصلہ افزائی کرنا، ٹورزم انفراسٹرکچر اور خدمات کی ترقی کے لیے عالمی سطح کی سہولیات کو یقینی بنانا، مقامی سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا۔ اس مقصد کے لیے گورنمنٹ کے اداروں اور پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کو باہم تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا تھا۔

جی ڈی اے کی انتظامیہ کے مطابق وہ درج ذیل سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

پانی کی فراہمی
کمرشل ایریا میں پلاٹوں کے مالکان، دکانداروں اور دیگر متعلقین کو معمولی فیس کے عوض پانی مہیا کیا جاتا ہے۔ یہ پانی مختلف ندیوں سے پانی کے ٹینکوں تک پائپوں کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے جو کہ ایوبیہ اور نتھیاگلی میں تعمیر کیے گئے ہیں جہاں سے پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔

صفائی
جی ڈے اے کمرشل علاقوں اور مین شاہراؤں کی صفائی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ صفائی کا عملہ بہت مستعدی اور لگن سے گلیات کو صاف ستھرا رکھنے کی ذمہ داری نبھا رہا ہے۔ کوڑا کرکٹ کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کوڑے کے ڈرم جا بجا رکھے گئے ہیں۔ "صاف اور سبز پاکستان” کے نعرے کو سچ ثابت کرنے کے لیے جی ڈی اے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

گلیات کو مزید خوبصورت بنانا
گلیات پہلے ہی قدرتی حسن کا شہکار ہے اس کے حسن کو باقی رکھنے اور اسے مزید فروغ دینے کے لیے مختلف منصوبے مکمل کیے گئے۔ بڑی شاہرات پر آرام گاہیں تعمیر کی گئیں۔ اس کے علاوہ خواتین و حضرات کے لیے علاحدہ علاحدہ واش روم بھی پانچ مقامات پر تعمیر کیے گئے ۔ نتھیا گلی میں ایک پھولوں کی مارکیٹ بھی بنائی گئی ہے۔

سٹریٹ لائٹس کی تنصیب

نتھیاگلی سے ایوبیہ تک سٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی جی ڈی اے نے مکمل کر لی ہے۔ (ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کی مینٹیننس پر توجہ دی جائے اور دیگر علاقوں تک اسے وسعت دی جائے)۔

مرکز شکایات
ایک آن لائن کمپلینٹ سیل بھی قائم کیا گیا ہے جہاں متعلقین و متاثرین اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔( لیکن شاید ویب سائٹ بہت فعال نہیں ہے اس لیے بارہا شکایت والا لنک کام نہیں کر رہا ہوتا۔)

کنٹرول روم

برف/ سلائیڈ کلیئرنس
یہ شعبہ چوبیس گھنٹے اور سات دن خدمات مہیا کرتا ہے۔ موسم سرما میں اس کی کارکردگی کو اداروں، عوام اور میڈیا نے بہت سراہا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481