اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستانی ایٹمی پروگرام پر امریکی بلی تھیلے سے باہر آ گئی

4aebcd13 e4ec 4159 9d46 b85eb8f3183b

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے امریکی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے ۔امریکی صدر جو بائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام "بے قاعدہ اور بے ترتیب” ہے جسے کوئی بھی استعمال کر سکتا ہے ۔ دوسری طرف پاکستان کے وزیر توانائی نے امریکی صدر کے اس بے بنیاد الزام اور پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا کے محفوظ ترین ایٹمی پروگراموں میں شامل ہے ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا ذکر گزشتہ روز ڈیموکریٹک کانگریشنل کمیٹی میں خطاب کے دوران روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے کیا ۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور اس کا ایٹمی پروگرام "بے قاعدہ” ہے، لہذا خدشہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کر سکتا ہے۔
دوسری طرف پاکستان کے وزیر توانائی خرم دستگیر نے امریکی صدر کے ان کو غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت محفوظ ہے ۔دنیا دار درجنوں بار اس بات کی تصدیق بھی کر چکے ہیں ۔انہوں نے امریکی صدر کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر ہر قسم کی مکمل پروڈکشن عالمی سطح پر موجود ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481