اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خبردار ! کرونا نئے وار کیلئے پھر تیار ہے

c67422c4 3a66 4664 afaa 184b7a330b43

خبردار ! ویکسین کے پے در پے حملوں سے نڈھال کرو نا ایک بار پھر نئے حملے کے لئے تیار ہو رہا ہے۔
سنگاپور سمیت کئی ممالک میں کورونا کا نیا ویرئنٹ پھیلنےلگا اس نے عالمی سطح پر خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی ہے۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سنگاپور میں سورس کوو-2 وائرس کے ویریئنٹ ’ایکس بی بی‘ کے کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں، جس پر حکومت نے گہری نظر رکھی ہوئی ہے،کیونکہ فی الحال ’ایکس بی بی‘ کو طاقتور تصور کیا جارہا ہے اور یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

سنگاپور کے وزیر صحت اونگ یے کنگ نے اس سلسلے میں غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ان کی حکومت  سورس۔ کوو۔2 وائرس کے نئے ویریئنٹ ’ایکس بی بی‘ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،فی الحال نیا ویرئنٹ کافی طاقتور ہےاور اس سے جڑے کیسز دنیا کے کئی حصوں میں رپورٹ ہورہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  گذشتہ تین ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں رپورٹ  ہونے والے کیسز میں سے نصف ‘ایکس بی بی ویریئنٹ’ کے تھے۔
دوسری جانب سنگارپور میں سوشل میڈیا پر نئے ویرئنٹس کے حوالے سےطرح طرح کی افواہوں کا سلسلہ شروع ہو گیاہے، جس پر وزارت داخلہ نے سخت کارروائی کا  بھی عندیہ دیا ہے۔
سرکاری بیان میں خبردار کیا گیا کہ واٹس ایپ کے ذریعہ افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481