Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تھانہ بکوٹ میں پولیس عوام رابطہ کمیٹی کا اجلاس

caecf220 21f9 4007 9e5d ebeea2588920

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
ایبٹ آباد کے تھانہ بکوٹ کی "پولیس عوام رابطہ کمیٹی”  کا اجلاس چئیرمین تھانہ بکوٹ مصالحتی کمیٹی سردار عثمان عباسی اور ایس ایچ او بکوٹ نصیر خان کی سربراہی میں منعقد کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایت پر ضلع میں موجودہ صورتحال پر پولیس اورعلاقے کے عوام  کے درمیان رابطہ اور جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے  خصوصی حکمت عملی بنائی گئی ہے جس کے تحت ضلع بھر کے تھانوں میں علمائے کرام ، پی ایل سی ممبران ، اکابرین و معززین علاقہ ، سماجی ورکرز کے ہمراہ پولیس افسران کی میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او بکوٹ کی تھانہ بکوٹ کے پی ایل سی ممبران ، علمائےکرام ، اکابرین و معززین علاقہ سے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ، اس موقع پر تھانیدار نصیر خان ،چئیرمین مصالحتی کمیٹی عثمان عباسی، سابقہ ممبر ضلع کونسل سردار الیاس عباسی، ڈاکٹر شریف، مولانا بنیامین قریشی، سردار اعجاز عباسی ،سابق ناظم مولیا حاجی نثار عباسی ودیگر نے اجلاس میں شرکت کی ۔
اس موقع پر شرکا کی جانب سے امن و امان کے قیام  ، جرائم پیشہ عناصراور  منشیات فروشوں ، کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے ایبٹ آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا
میٹنگ کے شرکاء کی طرف سے امن و امان میں خلل پیدا کرنے والے شرپسند و جرائم پیشہ عناصر ، ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد ، منشیات فروشوں کے سوشل بائیکاٹ اور ان کے خلاف کاروائیوں پر ایبٹ آباد پولیس کے ساتھ مکمل تعاون پر اتفاق بھی کیا گیا۔
،


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481