اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

31 برس بعدآزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان

azad kashmir

اسلام آباد(کوہسار نیوز)آزاد جموں و کشمیر میں 31 برس بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات 27 نومبر کو منعقد ہوں گے۔
انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 14 تا 21 اکتوبر 2022ء تک ریٹرننگ افسرکے پاس جمع کرائے جائیں گےجب کہ ریٹرننگ افسر 22اکتوبر کو کاغذات کی اسکروٹنی کریں گے ۔

نامزد امیدواروں کی فہرست 22 اکتوبر کو آویزاں کردی جائے گی۔شیڈول کے مطابق مسترد کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25 تا 26 اکتوبر تک کی جاسکیں گی۔
امیدواروں کی حتمی فہرست 29 اکتوبر کو آویزاں کی جائے گی، جس کے بعد انتخابی نشان 31 اکتوبر کو الاٹ کردیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق 27 نومبر کوبلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا انعقاد کیا جائے گا اور پورے آزاد کشمیر میں ایک ہی دن پولنگ ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481