اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حیدر اور نواز کی شاندار بیٹنگ ، سہ فریقی ٹی 20 سیریز پاکستان کے نام

kohsar

 

نیوزی لینڈ(کوہسار نیوز)پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے ہرا کر سہ ملکی T20 سیریز جیت لی، گرین شرٹس نے 164 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے فائنل میچ جیتنے کے لیے کوششوں کا آغاز کیا، جس کے بعد مڈل آرڈر نے بھی آج مداحوں کی شکایات دور کردیں ہیں

قومی ٹیم کو پانچویں اوور میں پہلا نقصان بابر اعظم کی وکٹ کی صورت میں 29 رنز پر ہوا۔ وہ 15 رنز بنا کر بریس ویل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
تیسرے نمبر پر آنے والے بیٹر شان مسعود کچھ خاص نہ کرسکے اور 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی وکٹ 11ویں اوور میں بریس ویل نے حاصل کی۔
محمد رضوان کو 12 ویں اوور میں اش سوڈھی نے آؤٹ کیا، جو 34 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
جارحانہ بیٹنگ کرنے والے حیدر علی کو 16 ویں اوور میں ٹم ساوتھی نے آؤٹ کیا۔ پاکستانی بیٹر کا کیچ 31 رنز پر چیپمین نے پکڑا۔
اگلے ہی اوور میں آصف علی 1 رن بنا کر کیوی فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے۔
پاکستان کے محمد نواز 38 اور افتخار احمد 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
محمد نواز کو عمدہ آل راؤنڈ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے میچ میں ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔
میچ فنش کرنے کے بعد محمد نواز نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی مڈل آرڈر پر بیٹنگ کرتا ہوں۔
نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسول کو سیریز کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481