اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چھینے گئے موبائل کی سلفی ڈاکوؤں کو بھاری پڑگئ

eee4ce3a e8b4 4776 8031 3fc69a92b904

کراچی سے چھینے گئے موبائل سے قطر میں بنائی گئی سیلفی ڈاکوؤں کو بھاری پڑگئ ۔ جدید ٹیکنالوجی نے دیار غیر میں بھی گرفتاری کی راہ ہموار کردی ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کے بعد دو ڈاکو غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے پر روانہ ہوگئے ، اور خود کو ہر لحاظ سے محفوظ سمجھنے لگے مگر شومئی قسمت کی لینڈنگ سے پہلے انہوں نے چھینے گئے موبائل سے ایک زبردست قسم کی سیلفی اور کچھ ویڈیوز بنا لیں۔ موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر فون کے مالک کی گوگل آئی ڈی پر اپلوڈ ہو گئی جس پر دوکاندار نے ڈاکو کو شناخت کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق دونوں ڈاکوؤں نے رواں سال تین اگست کو کراچی کے علاقے بہادر آباد میں قائم ایک دکان سے کچھ گھڑیاں پرفیومز اور دو موبائل فون لوٹے تھے ۔اس واردات کی فوٹیج بی سی سی ٹی وی پر محفوظ ہو گئی تھی ۔
اب جب دکاندار کی گوگل آئی ڈی پر تصاویر اپلوڈ ہو گئیں توڑ دوکاندار نے ڈاکو کو شناخت کر لیا اور ملزمان کی تصاویر بھی پولیس کو فراہم کر دیں جن کی مدد سے ڈاکوؤں کی گرفتاری کی راہ ہموار ہوگئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481