اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سینٹورس مال کی انتظامیہ آتشزدگی کی ذمہ دار قرار

9dfc461e a3ba 4bb4 a5a9 d158ed5a1bfc

اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال سینٹورس میں آتشزدگی کے معاملے پر حتمی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں مال انتظامیہ کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے حوالے سے ایم سی ای کے محکمہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کی حتمی رپورٹ تیار ہو کر آ گئی ہے تاہم ابھی تک یہ رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی ۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 اکتوبر کو لگنے والی آگ کا سبب تو معلوم نہیں ہو سکا تاہم یہ کہا جاسکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر گیس اور بجلی کی مصنوعات کی شکل میں آگ کو بڑھانے کے لئے کافی موادموجود تھا ۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاپنگ مال کی انتظامیہ کی جانب سے فائر سیفٹی کے معیار کی مکمل خلاف ورزی کی گئی جس کا تمام تر ریکارڈ بھی موجود ہے ۔
علاوہ ازیں اتنی بڑی بلڈنگ میں آگ سے بچاؤ کے لئے خود کار آلات کی تنصیب میں بھی کوتاہی کا مظاہرہ کیا گیا ۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جس مقام سے آگ لگنا شروع ہوئی یعنی فوڈ کورٹ میں بھی فائر اینڈ سیفٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ شاپنگ مال کی انتظامیہ کے پاس تربیت یافتہ فائرفائٹنگ اسٹاف بھی موجود نہیں تھا ۔یہی وجہ ہے کہ نقصان زیادہ ہوا ۔
دوسری طرف اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ انکوائری کمیٹی کے ریکارڈ کا حصہ بنائی جائے گی ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481