اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کون آفتاب اقبال ؟ بابر اعظم نے زوردار چھکا مار دیا

9c2f4ea9 e6a8 45d2 927c 813817514bbb

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا یہ جملہ اس وقت سوشل میڈیا پر زبان زد عام ہے کہ "کون آفتاب اقبال میں تو نہیں جانتا ؟”
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلے میں بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد جب پاکستانی کپتان پریس کانفرنس کر رہے تھے تو ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ سینئر صحافی آفتاب اقبال نے آپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور کپتان آپ کی کارکردگی اچھی نہیں ہے اس پر آپ کیسا محسوس کرتے ہیں ؟
اس کے جواب میں بابر اعظم نے برجستہ کہا "مجھے نہیں معلوم آپ کس کی بات کر رہے ہیں میں تو نہیں جانتا کہ آفتاب اقبال کون ہے”
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب ہم بری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ہمیں توقع ہوتی ہے کہ لوگ تنقید کریں گے ہم ان چیزوں پر دھیان نہیں دیتے کہ کون کیا کہتا ہے ۔
واضح رہے کہ تجزیہ کار آفتاب اقبال نے بابر اعظم کو اسٹار ماننے سے صاف انکار کرتے ہوئے اپنے پروگرام میں کہا تھا کہ بابر اب میرے لئے اسٹار نہیں رہا ،اس نے کئی کیچ چھوڑے ، اسکور نہیں بنایا ،مغرور ہو گیا ہے وغیرہ وغیرہ۔
اب بابراعظم نے آفتاب اقبال کو سرے سے پہچانے سے ہی انکار کر دیا ہے جس پر بابر اعظم کے پرستار اور آفتاب اقبال کے ناقد بہت خوش ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ جملہ ٹرینڈ کر رہا ہے ۔۔ کون آفتاب اقبال ؟؟


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481