Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکل بکوٹ کے تین تھانوں کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

c75f4e1a b958 4644 bd2e 36d14a2c889c 1

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
ایبٹ آباد پولیس نے گلیات سرکل بکوٹ کے تین تھانوں ڈونگا گلی۔ تھانہ بکوٹ  اور تھانہ بگنوتر کے افسران اور جوانوں کو ذہنی دباؤ سے نکالنے کیلئے نتھیاگلی میں نفسیاتی صحت اور کمیونیکیشن سکلز کو مزید بہتر بنانے کے لیے سیشن کا انعقاد کیا۔

اعلٰی حکام کی ہدایت پر شروع کئے گئے اس سیشن کا دائرہ کار ضلع کے بعد سرکلز کی سطح پر بڑھا دیا گیا، سرکل گلیات بکوٹ کے پولیس افسران اور جوانوں کے لیے مقامی ہوٹل میں ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں،ماہر نفسیات اسد شاد اور قاضی مشال نے سرکل گلیات میں تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو کمیونیکیشن سکلز اور سٹریس مینیجمنٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کی،

حکام کے مطابق ایبٹ آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کی بات چیت کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے اور ذہنی تناو سے نجات کے لیے تربیتی سیشنز کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے گزشتہ سیشن میں ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے ان ورکشاپس کا دائرہ کار ضلع کے بعد سرکلز کی سطح پر بڑھانے کا فیصلہ کیا جس پر گزشتہ روز ماہر نفسیات اسد شاد اور قاضی مشال نے گلیات سرکل میں تعینات پولیس افسران اور جوانوں، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈی ایس پی کینٹ اور دیگر کو مقامی ہوٹل میں ایک سیشن کے دوران کمیونیکیشن سکلز اور سٹریس مینیجمنٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کی جبکہ سیشن میں شریک پولیس افسران اور جوانوں نے موضح کے حوالے سے خصوصی مشقوں میں بھی حصہ لیا،

ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایات پر یہ سلسلہ سرکلز کے بعد تھانہ جات کی سطح پر شروع کیا جائے گا تاکہ پولیس افسران اور جوانوں کی روزمرہ کے روٹین ورک اور پبلک ڈیلنگ میں مزید بہتری اور نکھار آئے، انہیں ذہنی کوفت سے نجات ملے اور کمیونیکیشن سکلز میں بہتری ہونے سے پبلک ڈیلنگ میں آسانی ہو جس سے وہ مزید بہتر انداز میں عوام کی خدمت اور احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیے سکیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481