ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کارپوریشن پنجاب کے نئے تعینات ہونے والے مبیجنگ ڈائریکٹرآغا محمد علی عباس نے چارج لیتے ہی پتریاٹہ چیئر لفٹ نیومری کا دورہ کیااور سیاحوں کو فراہم کی جانے والی تمام سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر منیجر ٹی ڈی سی پی اعجاز احمد بٹ، شیخ منیراور انتظامیہ کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایم ڈی ، ٹی ڈی سی پی نے پتریاٹہ ٹاپ کا دورہ کیا اور کیبل کار کا جائزہ لیا جس کے بعد کیبل کار سیاحوں کے لیے کھول دی گئی۔

مبیجنگ ڈائریکٹرآغا محمد علی عباس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحوں کو میعاری و محفوظ تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا ئے گا۔انہوں نے کہاکہ کیبل کار اور چیئر لفٹ سے مقامی ٹورازم کو فراغ دینے سے وہاں کے لوگو ں کو ذریعہ معاش کے نئے مواقع میسر آئیں گے جس سے ان کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے کیبل کو ضروری مرمت کے بعد بحال کر دیا گیا۔
ایم ڈی نے ہدایت جاری کی کہ تمام چیئر لفٹس کا تکنیکی معائینہ بر وقت کرایا جائے اور سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر منیجر ٹی ڈی سی پی اعجاز بٹ نے کہا کہ پتریاٹہ میں کیبل کار کہ بحالی سے مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہو گااور سیاحوں کی رہنمائی کے لیے جگہ جگہ سائین بورڈ بھی آویزاں کیے گئے ہیں جس پر سیاحوں کے لیے اہم معلومات درج ہیں۔
