اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرتھر جان آربری ۔ انگریز مستشرق .. ایک تعارف

d63c93db 8177 4f69 95fe 657e72cb7151

آرتھر جان آربری ۔ انگریز مستشرق ۔ عربی‘ فارسی اور اسلامی علوم پر دسترسرکھنے کے ساتھ ساتھ قرآنِ پاک کے انگریزی مترجم۔ آپ نے فرید الدین عطار کی ’تذکرۃ الاولیا‘ اور جلال الدین رومی کی ’فیہ ما فیہ‘ کا بھی انگریزی میں ترجمہ کیا۔ آربری نے علامہ محمد اقبال کے دو فارسی مجموعوں ’رموزِ بیخودی‘ اور ’جاوید نامہ‘ کا انگریزی ترجمہ بھی کیا جبکہ اُن شذرات کو بھی شائع کیا جن پر حاشیہ کی صورت میں نکلسن کے اسرارِ خودی کے انگریزی ترجمہ پر علامہ اقبال نے تصحیح کی تھی۔

آربری نے اقبال کی اُردو شاعری سے صرف ’شکوہ‘ اور ’جوابِ شکوہ‘ کا انگریزی ترجمہ کیا۔ آربری کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ فرزندِ اقبال ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم کے اُستاد رہ چکے ہیں۔ جان آربری کا انتقال 2 اکتوبر 1969 کو ہوا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481