اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

۔ فرزندِ اقبال…ڈاکٹر جاوید اقبال

be4bf9ee 4068 4a2e bc1b 82f49b88a9dc

ڈاکٹر جاوید اقبال ۔ فرزندِ اقبال‘ دانشور‘ مصنف‘ منصف۔ ڈاکٹر جاوید اقبال کا شمار بلند پایہ اقبال شناسوں میں ہوتا ہے حالانکہ شاعرِ مشرق سے نسبی تعلق بھی آپ کے لیے فخر کا باعث ہے۔ آپ نے اپنے والدِ گرامی علامہ محمد اقبال کے افکار کو ہر سطح پر فروغ دیا۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں جہاں بھی جاوید کے نام کو ظاہر کیا اُس کا مقصد نوجوانوں کے لیے پیغام تھا۔ جاوید نامہ کے آخر میں ’خطاب بہ جاوید‘ میں اقبال نے جن خوبیوں اور صفات کا ذکر کیا ہے وہ اپنے فرزند میں دیکھنے کے خواہاں تھے۔

ڈاکٹر جاوید اقبال نے اپنے والدِ گرامی کی حیات پر ’زندہ رُود‘ جیسی کتاب کو تحریر کیا‘ جو حیاتِ اقبال پر سب سے مستند سوانح تسلیم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اقبالیاتی ادب میں آپ کی دوسری کتب اور مضامین بھی انتہائی اہم ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اقبال کا انتقال ۳ اکتوبر ۲۰۱۵ کو لاہور میں ہوا اور آپ کو حضرت خواجہ ایشانؒ کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481