معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید سے تو ان کے معاملات طے ہو گئے ہیں مگر تحریک انصاف کے لوگوں سے ان کی جان کو خطرہ ہے ۔ شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کو ان کے پیچھے لگایا ۔۔ وہ کراچی میں عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی ایسا جرم نہیں کیا کہ ایف آئی اے انہیں حراست میں لیتی ۔ ایک ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی غلطی ہوئی تھی مگر اس کا میں نے ویڈیو کی صورت میں معافی نامہ بھی دے دیا تھا ۔ دوسری طرف سندھ ہائی کورٹ نے حریم شاہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے حکومت کو ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے ۔
منگل کے روز سندھ ہائی کورٹ میں حریم شاہ کی سیکیورٹی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار کے وکیل نےموقف اختیار کیاکہ حریم شاہ کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے ، حریم شاہ ایف آئی اے میں پیش ہوئیں تو روک کر دھمکیاں دی گئیں ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی دھمکیاں ملی ہیں ، حریم شاہ کو سیکورٹی فراہم کی جائے ۔ بعد ازاں عدالت نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہمی کی درخواست کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ اگر حریم شاہ کو سیکیورٹی کی ضرورت ہے تو سیکیورٹی فراہم کرنے پر غور کریں ۔ عدالت نے درخواست نمٹادی ۔
