اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد میں پولیس افسران کی نفسیاتی صحت پر تربیتی نشست

c75f4e1a b958 4644 bd2e 36d14a2c889c

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
خیبرپختونخواہ پولیس ضلع ایبٹ آباد کے افسران اور جوانوں کی نفسیاتی صحت اورگفتگو کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ، ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے بھی شرکت کی۔
ماہر نفسیات اسد شاد اور قاضی مشال نے پولیس افسران اور جوانوں کو کمیونی کیشن سکلز اور سٹریس مینیجمنٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کی۔

تفصیلات کے مطابق ہزارہ ریجن کے پولیس افسران اور جوانوں کی گفتگوکی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے اور ذہنی تناو سے نجات کے لیے تربیتی سیشنز کا سلسلہ جاری ہے ، اس حوالے سے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفس ایبٹ آباد ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کی نگرانی میں ایک سیشن کا اہتمام ہوا جس میں ماہر نفسیات اسد شاد اور قاضی مشال نے پولیس افسران اور جوانوں کو کمیونیکیشن سکلز اور زہنی دباو سے بچاو کے حوالے سے تربیت فراہم کی جبکہ سیشن میں شریک پولیس افسران اور جوانوں نے موضوع کے حوالے سے خصوصی مشقوں میں بھی حصہ لیا،

سیشن میں خصوصی طور پر شریک ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کا اپنے جوانوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایسے تربیتی سیشن میں حصہ لینے والے پولیس افسران اور جوانوں کی روزمرہ کے روزانہ کے کام اور عوامی رابطہ میں مزید بہتری اور نکھار آئے گا، انہیں ذہنی کوفت سے نجات ملے گی اوراستعدادکار میں بہتری ہونے سے اپنے آپ میں اعتماد پیدا ہو گا جس سے وہ مزید بہتر انداز میں عوام کی خدمت اور بطریق احسن اپنے فرائض سرانجام دیے سکیں گے، ڈی پی او ایبٹ آباد نے تربیت فراہم کرنے والے ماہرین نفسیات اسد شاد اور مشال قاضی کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے سرکلز کی سطح پر پولیس افسران اور جوانوں کے لیے تربیت سیشن کے انعقاد کی ہدایات دیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481