اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکل بکوٹ میں بچوں کے اغوا کے خوف سے والدین پریشان

58bca791 d5e3 492c 8dde 3cecb7339f38

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
سرکل بکوٹ میں بچوں کے اغواء اور جرائم پیشہ افراد کی مبینہ سرگرمیوں کے حوالے سے عوام میں خوف و ہراس  بڑھ گیا۔چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ شریف 3 ۔ حسام جمشید عباسی اور ان کی کونسل۔ ویلج کونسل بکوٹ 2  کےجنرل کونسلر چوہدری گلستان ودیگر عمائدین علاقہ کی مختلف اوقات میں ایس ایچ او بکوٹ نصیر خان سے ملاقات اور ان سرگرمیوں کو روکنے کے لیے پولیس پر زور دیا گیا جبکہ تھانہ بکوٹ و کوہالہ پولیس کا موقف ہے کہ ایسا کچھ نہیں عوام خود نظر رکھیں ہمیں بھی بتائیں ھمارے پاس ایسی کوئی رپورٹ نہیں۔

دوسری طرف عوام علاقہ کا موقف ہے  کہ دوردراز نہیں بکوٹ جہاں تھانہ اور کوہالہ جہاں پولیس چوکی ھے یہاں دن رات نامعلوم مشکوک لوگوں کی آمد و رفت رہتی ھے اور مبینہ طور پر بچوں کو برقعہ پوش افراد کے ہاتھوں  اٹھانے اور ہراساں کرنے کے واقعات ہوچکے ہیں لوگ ڈر کے مارےرپورٹ نہیں کررہئے اور جب بھی ان پھیری والوں یا مانگنے والوں سے پوچھا جاتا ھے کون ہو کہاں سے آئے ہو تو وہ میانوالی افعان کیمپ کا بتاتے ہیں اور علاقہ کے مخصوص لوگوں کے نام جو انھوں نے سن رکھے ہیں لے کر کہہ دیتے ہیں اس کے کرایہ دار یا جاننے والے ہیں۔

عوام علاقہ کا موقف ھے کہ پولیس کی موثر گشت اور علاقہ کے انٹری پوائنٹس پر ناکہ بندی نہ ہونے سے ان جرائم پیشہ افراد کے لیے سرکل بکوٹ محفوظ پناہ گاہ بنتا جا رہا ہے پولیس پسند ناپسند کی بنیادوں پر کرایہ داری ایکٹ ہوائی فائرنگ ایکٹ آتشبازی ودیگر جرائم پر پرچہ درج کرکے خانہ پری کرتے ہیں اور اصل جرائم پیشہ افراد کھلے عام گھوم رہے ہیں کوہالہ عباسیاں بیروٹ نمبل مولیا بکوٹ سمیت ہرجگہ مساوی کاروائی کرکے روک تھام کی جائے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481