ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی )
تھانہ بکوٹ کا منشیات فروش بیروٹ کا "سیانا” ایک ماہ کے اندر دوسری بار پولیس تھانہ بکوٹ کا مہمان بن گیا ۔ایس ایچ او بکوٹ نصیر خان سردار واجد ودیگر پولیس اہلکاروں کی بروقت کاروائی رنگے ہاتھوں 1680 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ تھانہ بکوٹ میں منشیات فروشی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دوسری طرف ملزم کے عزیز و اقارب نے احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کشمیر کوہالہ روڈ بند کر دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بکوٹ کوہالہ پولیس چوکی گاوں بیروٹ کا رہائشی الیاس عرف سیانا ولد نزیر چند روز قبل منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار ہوا مگرایک ہفتے کے اندر ہی ضمانت پر رہا ہوگیا۔منگل کے روز دوبارہ بکوٹ پولیس نے ملزم الیاس کوگرفتار کر لیا جس پر لواحقین نے احتجاجشروع کر دیا کہ پولیس نے گھروں میں گھس کر زبردستی کی اور ضمانت پر آیا ہوا شخص گرفتار کر لیا ۔ادھرعوام علاقہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی پر بکوٹ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
الیاس کی گرفتاری پرشاہراہ کشمیربلاک کردی گئی ، پولیس کے معززین سے مذاکرات
یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل بدگراں کا واجد منشیات فروش گرفتار ی کے بعد جیل میں ھے ۔عوام علاقہ کا مطالبہ ھے کہ پولیس بلاتفریق ہر منشیات فروش اور دیگر جرائم پر کاروائی کرے ۔
