اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے ’سائفر گم ہوگیا‘، مریم نواز

11

اسلام آباد(کوہسار نیوز)لیگی رہنما مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاؤں، سائفر ہی غائب کر دیا۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کے سائفر غائب ہونےکے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کیا۔
یہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے اور قومی امانتوں میں خیانت کرکے ریاست کےمفادات کو پامال کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے تاکہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاؤں، سائفر ہی غائب کر دیا، اب رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے مجھ سے سائفر گم ہوگیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481