اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی نے آڈیو لیکس کی ایف آئی اے سے تحقیقات کا فیصلہ مسترد کر دیا

8

پاکستان تحریک انصاف نے مبینہ دھمکی والے امریکی سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیک کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذریعے تحقیقات کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا۔

 

وفاقی کابینہ کی جانب سے عمران خان کی آڈیو لیکس کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری کے فیصلے پر  ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ہٹائی گئی۔

 

فواد چوہدری نے کہا کہ سائفر کی تحقیقات پر حکومتی آمادگی درست سمت کی جانب ایک قدم ہے لیکن انصاف کا تقاضا ہے کہ تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا ہوا کمیشن کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے،  اسی طرح کا کمیشن آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے چاہیے۔

 

  فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا عمران خان کو گرفتار کرنا ان کی بہت بڑی بھول ہو گی، عمران خان کی آڈیو لیکس میں کوئی ایسی نئی بات نہیں، عمران خان نے صرف یہ خیال رکھا کہ کسی ملک سے تعلقات خراب نہ ہوں۔

 

فرخ حبیب کا کہنا تھا سائفر ایک حقیقت ہے جو ثابت ہو چکا ہے، ہمارا تو پہلے دن سے مطالبہ تھا کہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، ایف آئی اے کی تحقیقات کو مسترد کرتے ہیں، سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیشن کے ذریعے سائفر کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481