اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی آئی اے نے ہیتھرو ائیرپورٹ پر اپنی 7 لینڈنگ سلاٹس 2 غیر ملکی ائیر لائنز کو دے دیں

4

اسلام آباد( کوہسار نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے دنیا کے اہم اور مصروف ترین لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر اپنی 7 لینڈنگ سلاٹس 2 غیر ملکی ائیر لائنز کو دے دیں۔یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی کےبعد لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر لینڈنگ سلاٹس کے سلسلے میں پی آئی اے نے غیر ملکی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے لندن ہیتھرو ائیر پورٹ کی 6 عدد پروازوں کی سلاٹس ترکش ائیر لائن اور ایک عدد سلاٹس کویت ائیر ویز کو 6 ماہ کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
پی آئی اے کے سی ای او اور چیف کمرشل آفیسر معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے استنبول میں ہیں اور معاہدے پر دستخط کے بعد پی آئی اے کے سلاٹس محفوظ ہوجائیں گی۔

ذرائع کے مطابق لندن ہیتھرو ائیر پورٹ نے پی آئی اے کی بیش قیمت لینڈنگ سلاٹس کو پابندیوں کے باعث استعمال نہ کرنے کی وجہ سے منسوخ کرنے کا کہا تھا۔

پروازوں کی سلاٹس کی منسوخی سے پی آئی اے کا لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر مستقبل کا آپریشن متاثر ہو جاتا اور پی آئی اے کو دوسرے درجے کے ائیر پورٹس گیٹوک یا لوٹن منتقل ہونا پڑتا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے پرکشش سلاٹس کو محفوظ کرنے کیلئے دوسری ائیر لائنز کے ساتھ بات چیت شروع کر رکھی تھی، قومی ائیر لائن اپنی کم از کم لازمی 7 عدد سلاٹس کو دوسری ائیر لائنز کو عارضی طور پر منتقل کرنا چاہتا تھا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481