اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف کی امریکا میں یواین سیکرٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات

3

 امریکہ( کوہسار نیوز )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ امریکا میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ (یو این) کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات کی ہے  اور پاکستان میں سیلاب سے پیدا صورت حال اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے اور بحران پر ردعمل میں اقوام متحدہ کے فوجی مشیر کے دفتر کےکردار کو سراہا، اس موقع پر  یواین ملٹری ایڈوائزر  نے بھی  یواین امن مشن میں پاکستان کی شراکت اور انسداد دہشت گردی میں غیرمعمولی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔ 

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  یواین ملٹری ایڈوائزر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں سیلاب سے ہوئی تباہی پر دکھ کا اظہارکیا اور  سیلاب متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیا.

 

آئی ایس پی آر کے مطابق  اقوام متحدہ کےملٹری ایڈوائزر نےسیلاب متاثرین کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481