اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسٹریٹ کرائمز کی لہر: تھانوں کی 85 گاڑیاں ضبط، پیٹرول بھی بند

1

کراچی(کوہسار نیوز)کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات کے باعث شہر کے تھانوں کی 85 گاڑیاں ضبط کرلی گئیں ہیں جب کہ ایک ماہ سے پیٹرول بھی بندہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک طرف اسٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم کا واویلا ہے تو دوسری طرف اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے صرف کراچی کے ایس ایچ اوز کے لیے ناپ تول کا اعشاری نظام نافذ کرتے ہوئے 85 پولیس موبائل گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں ضبط کر لی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ماہِ جولائی 2022 کے دوران پولیس موبائلوں کی رننگ اور فیول کارڈز سے نکلوائے گئے پیٹرول میں تضاد ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل صوبہ بھر کی موبائلوں میں ٹریکرز لگنے کے بعد اب ہر ماہ ان گاڑیوں کی رننگ اور فیول کارڈز سے نکلوائے گئے پیٹرول کی مقدار سے موازنہ کیا جاتا ہے۔ ٹریکر کے حساب سے پولیس موبائل اگر 100 کلومیٹر چلی تو متعلقہ پولیس افسران سے یہ سوال کیا جاتا ہے کہ فیول کارڈ سے زیادہ مقدار میں پیٹرول کیوں نکلوایا گیا؟


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481