اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت کا عمران خان کی آڈیو لیک کا فارنزک کرانے کا فیصلہ

9 18

 

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو لیک کا فارنزک کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر داخلہ رانا ثنا کا کہنا تھاکہ ریکارڈنگ میں موجود مواد اہم ہے، ریکارڈنگ قانون کے مطابق نہیں، جنھوں نے ریکارڈنگ کی وہ جواب دیں۔

’ہم نے صرف کھیلنا ہے‘، امریکی سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ سازشی بیانیہ بیچ چوراہے پھوٹ گیا، عمران خان کو جس ویڈیو لیک کا ڈر ہے، وہ نہ بتانے والی ہے نہ دکھانے والی۔

ان کا کہنا تھاکہ آڈیو لیک میں سرکاری اجلاسوں کے مِنٹس تبدیل کرنے کی بات کرکے قوم سے کھلواڑ کیا گیا، ملک کو سفارتی تنہائی کا شکارکردیا گیا۔

یاد رہے کہ امریکی سائفر کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ امریکا کا نام نہیں لینا، اب ہم نے صرف کھیلنا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481